لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے برطانوی اور یورپین ارکان پارلیمان کو پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خط لکھنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان کا موقف ایسا ہے کہ وہ لڑائی نہیں چاہتاہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ بطور سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ کل برطانوی اور یورپی یونین کے ارکان پارلیمان کو پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر خط لکھیں گے۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں بہترین کردار ادا کرنے پر ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دفاع کے حق کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنی ساکھ کو منوایا ہے۔