پنجاب

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی تصاویر سامنے آ گئیں

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر واقع نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 شہری شہید ہو گئے ،شہید ہونے والوں میں حوالدارعبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں، جن کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئی ہیں، جنہیں صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے تتاپانی ،جند روٹ اورنکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کاسلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہاہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت4 افراد شہید ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 2 شدید زخمی ہیں جن کو طبی امداد کیلئے کوٹلی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو جوان شہید ہوئے ،شہدا میں حوالدارعبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کردیںاوربھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close