پنجاب

پلواما حملے کی آڑ میں مودی پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں آرٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کے بھی پاکستان میں وہی حقوق ہیں جو مسلمانوں کے ہیں۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ پلواما حملے کی آڑ میں مودی پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا، مودی اپنی سازش میں ناکام ہو چکا آج بھارت خود تنہا ہو گیا ہے۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، 28 ممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی یاد رکھے پاکستان کی مسلح افواج بیدار اور مکمل طور پر تیار ہیں، کسی قسم کی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اگر پاکستان پر حملے کی حماقت کی گئی تو لوگ انڈیا ہوتا تھا کہہ کر اسے یاد کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جاندار پالیسیوں کی بدولت مودی انڈیا میں تنہا ہو چکا ہے اور اب بھارتی عوام بھی مودی پر لعنتیں کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close