لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر عدالت فیصلہ کرے گی، لودھراں میں اس سال ایک لاکھ درخت لگاؤں گا، ایک بلین ٹری ہم نے کامیابی سے خیبر پختونخوا میں لگائے، نواز شریف کو پاکستان میں علاج کرا لینا چاہیئے۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بلاول اور نواز شریف ملاقات کوئی سیاسی گٹھ جوڑ نہیں، جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں علاج کی بہترین سہولتیں ہیں، نواز شریف کو پاکستان میں علاج کرا لینا چاہیئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈاکٹر جو کہیں گے حکومت پورا کرے گی، نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر عدالت فیصلہ کرے گی، حکومت اس میں فریق نہیں بنے گی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے ویژن کے مطابق یہاں موجود ہیں، ایک بلین ٹری ہم نے کامیابی سے خیبر پختونخوا میں لگائے، انہوں نے کہا کہ درخت کاٹے گئے، لیکن کسی نے اس پر توجہ نہیں دی، شہر میں صرف کنکریٹ کے جنگل نہیں ہونے چاہئیں۔