پنجاب

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اپریل تک توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2اپریل تک توسیع کردی۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے عبد العلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی سماعت کی جس کے لئے عبد العلیم خان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت عبد العلیم خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا ۔جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا ریفرنس کب پیش کریں گیجس پر انہوں نے رپورٹ فائنل ہونے والی ہے۔عدالت نے عبد العلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اپریل میں توسیع کردی ۔ عبد العلیم خان کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز اور بیرئیر ز لگا کر بند رکھا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close