پنجاب

بیٹے لوٹ کا مال جبکہ شہباز اور مریم نواز شریف کی بیماری پر سیاست چمکا رہے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ بیٹے لوٹ کامال کھارہے ہیں جبکہ شہبازشریف اورمریم نواز نوازشریف کی بیماری پر سیاست چمکا رہے ہیں ،علاج کرانے سے انکار لندن بھاگنے کا بہانہ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو نوازشریف کی صحت کی فکرہوتی تواس پرسیاست نہ کرتی ، نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز شریف اور مریم نواز سیاست چمکا رہے ہیں جبکہ بیٹے لوٹ کا مال کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک جانے کی بجائے دو مرتبہ شوکت خانم سے علاج کرایا۔ (ن) لیگ والے مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے قوم سے معافی مانگیں، مہنگائی نواز زرداری کی لوٹو او رپھوٹو پالیسی کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) کے ادوار میں اربوں روپے قرضے لئے لئے گئے اور ہر ادارے کو خسارے کا شکار کیا گیا ، کرپشن اورلوٹ مار سے ملک کی معیشت تباہ کی گئی، نوازشریف اور آصف زرداری نے پارٹنرشپ کر کے کرپشن اور منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close