پانچ روز گزر گئے ہیں والد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 روز گزر گئے نواز شریف سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں، والد سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں 5 روز گزر گئے لیکن اپنے والد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے، اور نہ ہی نوازشریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔ میں بہت پریشان ہوں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ خدا نا خواستہ مجھے کچھ ہوا تو وہ کسی سے کچھ نہیں کہیں گے۔ کوئی خبر نہیں ان کی، عوام سے درخواست ہے کہ وہ نوازشریف کودعاؤں میں یاد رکھیں۔