پنجاب

شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی کو شہباز شریف نے بیان ازسر نوء قلمبند کروا دیا۔ جے آئی ٹی ٹیم کی جانب سے 45 منٹ دورانیہ کے سوالات کیے گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوکر بیان ازسر نوء قلمبند کروایا۔ شہباز شریف آج صبح جے آئی ٹی کے کیمپ آفس پہنچے۔ 25 منٹ کے انتظار کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔ 45 منٹ کے دورانیہ میں جے آئی ٹی کی جانب سے سوالات کیے گئے جبکہ بیان قلمبند ہونے کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کا وفد بھی جے آئی ٹی کیمپ پہنچا، جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے جواد حامد مدعی مقدمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ تھا، جے آئی ٹی نے شہباز شریف سے سوالات کئے، مسلم لیگ کے اپنے بنائے ہوئے باقر نجفی کمیشن نے بھی سابق پنجاب حکومت کو قصور وار قرار دیا تھا، اگر ان کو قانون کے مطابق سزا نہیں دی جاتی تو مناسب نہیں ہوگا، انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور متاثرین کی داد رسی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close