پنجاب
ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ملتان پولیس کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تاریخی قلعہ’’کہنہ‘‘ کوبم سے اڑا یا جا سکتا ہے جس کے بعد پولیس نے تاریخی قلعہ کہنہ،مزارات،مدارس اور پارکس کو خالی کرا لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے قلعہ اور دیگر مقامات کی تلاشی لی گئی جس میں پولیس ، ایلیٹ فور س ، ریسکیو اور سول ڈیفنس کے اہلکار حصہ لیا۔
دوسری جانب پولیس نے دھمکی آمیز کال کرنے والے موبائل نمبر کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے۔