پنجاب

ہم 30 لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان

سرگودھا: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 30 لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کردیں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری جنگ امریت کے خلاف ہے، ہم جمہوری قوتوں کو ملک اور جمہوریت بچانے کی دعوت دیتے ہیں، جلد اسلام آباد جائیں گے اور اسے جام کردیں گے، جب 30 لاکھ افراد اسلام آباد جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے، ہم ملک بھر میں ملین مارچ کے عنوان سے اجتماعات کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے جعلی حکومت کو لایا گیا، اگر کسی قوم سے اخلاق چھین لیا جائے تو اسے غلام بنانا آسان ہو جاتا ہے۔ بڑی بڑی پارٹیاں مصلحت کا شکار ہو رہی ہیں، یہ لوگ اپنے کیسوں کو اولیت دیتے ہیں جبکہ عوامی مسائل کو دوسرے نمبر پر رکھتے ہیں، اپنی ناکامیوں کو اٹھارویں ترمیم پر ڈالا جا رہا ہے، اگر اس ترمیم کو چھیڑا گیا تو پھر صوبائی نفرت سر اٹھائے گی، آئین کو نہ چھیڑا جائے، اگر آئین کو چھیڑنا ہے تو اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کیا جائے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جس سڑک کا افتتاح ہم نے ژوب سے کیا تھا حکومت نے اس کا افتتاح کوئٹہ سے کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close