پنجاب

بھارت کے پاس ایف 16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لاتا، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کہتے ہیں ایف 16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن سامنے نہیں لاتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی حکام کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، بھارتی حکم کہتے ہیں F-16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن وہ سامنے نہیں لاتے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں طبلِ جنگ بجنے پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، سچ یہ ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے 2 بھارتی طیارے گرائے جس کا سب نے ملبہ زمین پر دیکھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا ایف۔16 طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا لیکن وہ بھارتی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے کہ اگر پاکستانی طیارہ تباہ کیا گیا ہے تو اس کا ملبہ کہاں ہے، طیارہ کس مقام پر گرا اور پاکستانی پائلٹ کہاں ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close