پنجاب

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا دورہ لندن کا فیصلہ

لاہور: میاں شہباز شریف اپنے دورے کے دوران حمزہ شہباز شریف کی نومولود بیٹی کی عیادت کریں گے جبکہ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے بیس سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے۔ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے میں ابھی تک ان بچوں کو نہیں دیکھ سکا۔ معزز عدالتوں کے حکم کے تحت مجھے ضمانت ملی اور میرا نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا ہے۔

ان حالات میں میں لندن کا دورہ کرنے جا رہا ہوں۔ اپنے طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس لوٹ آؤں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close