پنجاب

نوازشریف آئینی واخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف آئینی واخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہناتھا کہ حکومت کے رویے سے ظاہر ہے کہ نوازشریف پامانا لیکس پر جواب نہیں دینا چاہتے۔

نعیم الحق کا کہناتھا کہ نواز شریف 6 ماہ سے پانامالیکس پرتاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،ایساکرکے انصاف کے نظام اور قوم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ترجمان نعیم الحق کا کہناتھاکہ وزیر اعظم کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ دو ہفتے کے لیے باہر جا رہے ہیں،نوازشریف کے وکیل نے 15 روز کا وقت لیا جو افسوس ناک ہے، عوام تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قوم کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے،اس مقدمے کو طول نہ پکڑنے دیں،اب اگلے مہینے کی تاریخ دے دی گئی ہے قوم 20 دن تک اسی کشمکش میں مبتلا رہےگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپنے دائرہ اختیار پردرخواستوں کی سماعت 2نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close