پنجاب

پاکستان کا مفاد بیٹنگ آرڈر نہیں نالائق کپتان کی تبدیلی میں ہے: مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے میں نہیں بلکہ نالائق کپتان کی تبدیلی میں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی اورکزئی ایجنسی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑتا بلکہ ناقص کپتان کے جانے سے ٹیم میں فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف کی کابینہ کو کرائے کی کابینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر اور غلام سرور نے دیگر وزارتیں لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان (ن) لیگ نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ عمران صاحب کیا ہوا، آج خیریت تو تھی، بڑے پریشان تھے آپ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ نے کہا کوئی آپ کی حکومت گرا رہا ہے، عمران صاحب قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرا رہا ہے؟ آپ کی نالائقی، نااہلی یا زبان؟ اس حکومت کو گرانے کے لئے آپ کی نالائقی، نااہلی اور زبان ہی کافی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی تو اپوزیشن نے بولنگ ہی نہیں کرائی تو آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہو چکی ہے، عمران صاحب پاکستان کا مفاد بیٹنگ آرڈر نہیں نالائق کپتان کی تبدیلی میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close