ماؤں کے اندر خوراک کی قلت حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے
محکمہ خوراک پنجاب کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ماؤں کے لئے آگاہی مہم کی ضرورت ہے اور حکومت اس مسئلہ پر مکمل فوکس کے لئے آگاہی کرے گی اور اپنے وسائل بروے کار لانے کی کوشش کرے گی۔
بلال یسین نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو ساتھ لے کر چلی اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی سیاسی حمایت کے بغیر ممکن نہ تھی حکومت کی ڈائریکشن درست سمت کی طرف چل رہی ہے او ربہت جلد بڑے شہروں میں بھی فوڈ اتھارٹی متعارف کروادی جائے گی۔صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ زراعت بہتر ہوگی تو خوراک ببہتر ہوگی جس کا ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام غذاکی عدم تحفظ اور کمی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی اجناس کی پیداوار کے حوالے سے خودکفیل ملک تھا ہم دوسرے ممالک ک اجناس برآمد کرتے تھے لیکن آج حالات اس کے برعکس ہیں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے کہا کہ اتھارٹی لاہور میں شہریوں کو خالص خوراک کی فراہمی کے لیے اہم کردارادا کررہی ہے جس کا دائرہ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں پھیلایا جارہا ہے تقریب میں سیکرٹری خوراک آصف بلال لودھی،قیصر منیر روہڑا سنگھ سمیت کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔