پنجاب

پاک فوج کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیسز مقابلوں کا آغاز

ایوب اسٹیڈیم میں پاک فوج کے زیراہتمام پہلے انٹرنیشنل پیسز مقابلوں کی افتتاحی تقریب ہوئی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں جوانوں نے پندرہ ممالک سے آنے والوں کا شانداراستقبال کیا، رنگا رنگ تقریب میں تمام ممالک کے فوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، جس کے بعد رینجرز کے جوانوں نے ریڈ پریڈ کر کے خوب داد وصول کی۔

تقریب کے آغاز میں سبز وسفید غبارے اور کبوتر ہوا میں رنگ بکھیرے گئے جبکہ گلگت بلتستان، آذاد کشمیر، بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیرپختونخوا کا روائیتی رقص پیش کیا گیا، جس کے بعد آرمی پبلک سکول کے بچوں نے ملی نغمہ پیش کیا۔

چھ روزہ ایونٹ میں سولہ ممالک کی آرمی ٹیمیں شرکت کررہی ہے، چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے سمیت تین سو ستر کے قریب کھلاڑی فٹنس ، سٹیمنا اور مہارت کے ان مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عالمی ٹیموں کے مابین ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے مقابلوں میں 16 ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں چین، ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا، بحرین، اردن، مالدیپ، نیپال، سری لنکا، برطانیہ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور قازقستان کے دستے شامل ہیں۔

ان ایونٹس میں پش اپس،سٹ اپس، چن اپس اور کومبیٹ افیسینسی ٹیسٹ شامل ہیں، ایونٹ کے آخری روز 23 اکتوبر کو ایک منی میراتھن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ہرعمر کے خواتین اور مرد اتھلیٹس شامل ہونگے۔

اس سے قبل آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کا دستہ لاہور پہنچا جہاں وہ پاک فوج کے ساتھ تین میچ کھیلے گی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہاگیاہے کہ آسٹریلین ٹیم کے پاکستان آنے سے دنیا کے سامنے ملک کا امیج اچھا ہوگا۔ آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم 23،21،19 اکتوبرکومیچ کھیلے گی۔تما م میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close