پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایلیٹ فورس پر حملے کی مذمت، ہنگامی اجلاس طلب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

 داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں ابتدائی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی وزیراعلیٰ پنجاب نے شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: داتا دربار کے باہر خودکش حملہ ، 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید، 20 زخمی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام اور سیف سٹیز اتھارٹی کے حکام کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close