پنجاب

سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنادی

لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کے لئے (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ داتا دربار پر پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنادی ہے جس کا محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی ٹی ڈی کے ایس پی صہیب اشرف ہوں گے جب کہ اس کے دیگر ممبران میں آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، انسپکٹر انویسٹی گیشن آفیسر سی ٹی ڈی محمد خالد بھی ممبر ہوں گے۔ جے آئی ٹی سانحہ داتا دربار کے حوالے سے اپنی رپورٹ مکمل کرکے آئندہ ایک ہفتہ میں محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھِں: لاہور: داتا دربار کے باہر خودکش حملہ ، 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید، 20 زخمی

واضح رہے 2 روز قبل لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close