حکومت کا ہٹلر والا رویہ اور پالیسی نہیں چلے گی
ملتان میں میڈیا سے گفگتوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاناما کیس کی سماعت ملک میں احتساب کی ابتدا ہےاس سے قبل مخالفین کا احتساب ہوا کرتاتھا۔
قمرزمان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے جلسوں اور پارلیمنٹ میں اپنی پوزیشن واضح کرنےکی کوشش کی،وضاحتیں وزیراعظم کےلیے مزید مشکلات کھڑی کرتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں احتساب کا آغاز پاناما پیپرز سے شروع کیا جائے۔پاناماپیپرز میں آنےوالی تفصیلات پر دنیا بھر میں کسی نے اعتراض نہیں کیا۔
قمرزمان کائرہ کاکہناتھا کہہم عدالت کو بااختیار کرنے کی بات کررہےہیں۔ہمہر گز یہ نہیں کہہ رہے کہ پاناما پر تحقیقات کےاختیارات ہمیں دیےجائیں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹیدہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔قمرالزمان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کےخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔
قمرزمان کائرہ کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی ساری اپوزیشن کو اکھٹے لے کر چل رہی ہے۔پیپلزپارٹی شہروں کو بند کرنےکی پالیسی پر نہیں ہے۔
واضح رہےکہ حکومت کے پاس ابھی وقت ہے بلاول بھٹو کے چار مطالبات کو تسلیم کر لے اگرمطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو27 دسمبر کو پیپلزپارٹی لانگ مارچ کا اعلان کرےگی۔