پنجاب
کیا میاں شہباز شریف نے واقعی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے؟ مسلم لیگ ن کا موقف سامنے آگیا
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی کوئی درخواست جمع نہیں کرائی۔
ایک ٹی وی چینل نے خبر چلائی تھی کہ شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرائی ہے۔ اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے ایسی خبروں کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لگتا نہیں کہ شہباز شریف واپس آئیں گے مگر ہم انہیں کھینچ کے لائیں گے، فواد چوہدری
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ٹی وی چینل نے من گھڑت خبر چلائی۔ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد ، من گھٹ اور شرانگیزی پر مبنی ہے ۔ ملک احمد خان نے کہا کہ اس خبر سے مقبول ترین عوامی سیاسی جماعت کو شدید دھچکا پہنچا۔