پنجاب
قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا اسامہ قمر الزمان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
لالہ موسیٰ: پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر الزمان طاہر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ کا صاحبزادہ اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا اور اس کی گاڑی کو حادثہ اپنے شہر لالہ موسیٰ میں پیش آیا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ قمر کی گاڑی اوور سپیڈنگ کی وجہ سے ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب گاڑی درخت سے ٹکرائی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔ اسامہ قمر کے دوست کی حالت سخت تشویشناک ہے۔