پنجاب

سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنا تنقید نہیں توہین ہے، مولانا طارق جمیل

لاہور: دینی مبلغ اور ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنا تنقید نہیں توہین ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنا تنقید نہیں توہین ہے، لہٰذا الزام لگانے والے کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں کیونکہ اسے اللہ کی بارگاہ میں اپنا الزام ثابت کرنا بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: علماء کی ذمہ داری ہے اُمت کو فرقہ واریت سے نکالیں، مولانا طارق جمیل

رمضان ٹرانسمیشن میں فنکاروں کی شمولیت کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لینے میں کوئی قباحت نہیں، مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہے، یہ بات فنکاروں سمیت کوئی بھی کر سکتا ہے، ہمیں کسی کے کردار یا اعمال کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں، یہ حق صرف اللہ کے ذات کے پاس ہے، اللہ جانتا ہے کہ کون کیا ہے اور اسے اس کے کردار کی بدولت ہی جنت یا جہنم کا فیصلہ ہونا ہے، ہمیں یہ حق حاصل نہیں کہ اپنی مرضی سے جنت جہنم تقسیم کرتے پھریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close