پنجاب

حکومت اور اپوزیشن کو مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا، چوہدری شجاعت حسین

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کرملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا۔

اپنے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عید کے بعد کچھ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر حکومت اور عمران خان کے خلاف تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے لیے ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے، میری تمام بڑی جماعتوں باالخصوص جو پارلیمنٹ میں موجود ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر بیٹھیں اور معیشت کی بحالی کے ایجنڈا پر غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے علاوہ امریکا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا کیونکہ ملک پہلے ہی دہشت گردی سمیت بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جس میں فوج تو اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو بھی چاہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، خاص طور پر نیشنل ایکشن پلان جس پر مجھ سمیت تمام جماعتوں کے قائدین نے دستخط کئے تھے اس پر عمل درآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ان میں مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری، عمران خان، نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے قائدین سمیت آرمی چیف بھی شامل تھے اور آخر میں مولانا فضل الرحمان نے دعا بھی کروائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close