پنجاب

محکمہ اوقاف کا شیخ رشید کو لال حویلی سے متصل جگہ خالی کرنے کا نوٹس

راولپنڈی: محکمہ اوقاف نے شیخ رشید کی لال حویلی سے متصل جگہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 15 روز میں خالی کرنے کا حکم  دیا ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے شیخ رشید کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی سے متصل جگہ غیر قانونی اور تجاوزات میں شامل ہے اس لئے اسے خالی کیا جائے، لال حویلی کے ذمہ رقوم بھی ادا نہیں کی جا رہیں، اگر 15 روز میں کوئی قابل اطمینان جواب داخل نہ کرایا گیا تو لال حویلی کو خالی کرا لیا جائے گا۔

دوسری جانب شیخ رشید کا محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ 28 تاریخ کو لال حویلی میں ایک بڑا سیاسی شو ہونے جا رہا ہے جس میں عمران خان اور طاہر القادری بھی شریک ہوں گے، سیاسی شو کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں جاری کیا گیا نوٹس بلا جواز ہے، وہ کسی نوٹس کو نہیں مانتے اور نہ ہی لال حویلی خالی کریں گے کیونکہ یہ حویلی ان کے آباؤ اجداد کی نشانی ہے، کل پریس کانفرنس کر کے اس حوالے تمام تفصیلات کو آگاہ کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close