مریم نواز کے پاس عمران خان کی خاص ویڈیوز کی وجہ سے حکومت گھبرائی ہوئی ہے، مائزہ حمید
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہاہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور اس پر مریم نواز بولیں گی تو ضرور، تحریک انصاف اس لئے گبھرائی ہوئی ہے کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے پاس مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ وزیر اعظم حکومت گرنے کے خوف میں مبتلاہیں، حکومت جومرضی کرلے رکیں گے نہیں، لائے گئے لوگوں کوجمہوریت کا کیا پتہ ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت میں ن لیگی رہنما مائزہ کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور اس پر مریم نواز بولیں گی تو ضرور، تحریک انصاف اس لئے گبھرائی ہوئی ہے کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے پاس مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں،ان کوڈر اس بات کاہے کہ مریم نواز کے ساتھ عوام کھڑ ے ہیں۔
مائزہ حمید نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے جو فیصلہ ہواہے ، وہ نا انصافی پر مبنی ہے اور اس پرسوالیہ نشا ن بھی لگ گیا ہے۔