پنجاب

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو قید کی سزا

لاہور: عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قید کی سزا سنادی۔ لاہور میں شوہر کو پہلی بیوی کو راضی کیے بغیر دوسری شادی مہنگی پڑگئی۔

راشد کو گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شوہر راشد کو گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: سعد رفیق نے خفیہ شادی کا اعتراف کرلیا، پہلی بیوی ناراض، کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

سزا سنتے ہی پولیس نے مجرم راشد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ اچھرہ کی رہائشی شمیم بی بی نے شوہر راشد کے خلاف اپنے موقف میں کہا کہ شوہر نے مجھ سے جھوٹ بولا اور میری اجازت کے بغیر خفیہ شادی کی۔ اپنے حق میں فیصلہ آنے کے باوجود شمیم بی بی نے کہا کہ شوہر راشد کو بہت کم سزا سنائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close