پنجاب

ایف بی آر نے مریم نواز پر 12 لاکھ سے زائد کا ٹیکس عائد کردیا

لاہور: ایف بی آر نے مریم نواز ، نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے نوٹسز جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے انہیں نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مریم نواز پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مریم نواز پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا۔ مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزار روپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا۔

ایف بی آر نے نصرت شہباز پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کردیا۔ انہیں 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی جبکہ 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ویڈیو ویڈیو کھیل کر شہباز شریف کو مروانے جارہی ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید

ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے اور مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر ان کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close