پنجاب
پنجاب میں سکیل 1 تا 20 تک بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی گئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں سکیل 1 تا 20 تک بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھرتیوں کیلئے تعلیمی قابلیت اور سلیکشن کے اصول میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب تمام سرکاری محکمہ جات، لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی افسران پالیسی کے تحت بھرتی کئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق گریڈ ایک تا چار کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت کی حد خواندہ مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواندہ ہونے کے 45 نمبر، پرائمری کے 50، مڈل 60 اور میٹرک کے 65 نمبر شمار ہوں گے جبکہ حافظ قرآن اور انٹرویو کے 20 نمبر ہوں گے۔ ایک سال تجربہ کے 5 نمبر، 2 سال کے 7 نمبر اور 3 سال تجربے کے 10 نمبر ہوں گے۔