ملک میں تمام چوروں کو ٹکٹکی لگے گی، جو جتنا چیخ رہاہے وہ ٹکٹکی کے قریب ہے، شیخ رشید
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں تمام چوروں کو ٹکٹکی لگے گی، وزیراعظم سے کہا جس جس نے قوم کا پیسہ کھایا ہے وصول کیا جائے۔
بھی تو کھیل شروع ہوا ہے، آپ چیخیں مار رہے ہیں
وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، آپ چیخیں مار رہے ہیں، قوم کو پہلے بھی کہا جو جتنا چیخ رہا ہے وہ ٹکٹکی کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ4 ماہ پہلے کہا تھا جھاڑو پھرے گی، بعض لوگوں کے وکٹ کے دونوں طرف تعلقات ہوتے ہیں، ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے چیخیں تو نکلیں گی، تین چار بندے زیادہ چیخ رہے ہیں،ابھی تو آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، پوری دنیا میں عمران خان کو ایمانداری کا اعزاز حاصل ہے۔
اپوزیشن جتنی مرضی اکٹھی ہو جائے کچھ نہیں ہوگا
انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اپنی جان بچاتا ہے، سلطانی گواہ بننا عام بات نہیں، اپوزیشن جتنی مرضی اکٹھی ہو جائے کچھ نہیں ہوگا، پوری اپوزیشن میں صرف مولانا فضل الرحمان قابل ذکر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مدرسوں کی طرف کوئی بری آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، مولانافضل الرحمان عجیب عجیب باتیں کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان سیاست کی بنیاد پر کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کیس میں ابھی بہت سی گرفتاریاں ہوں گی، شیخ رشید
وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے 5 ارب روپے ریلوے کا خسارہ کم کیا ہے، جلد 5 نئی ٹرینیں چلانے جارہے ہیں، ریلوے کی مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زائد آمدن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بہتری کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی،6ماہ بعدریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصداضافہ کیا جائےگا، ملازمین کی مستقلی کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی جتنی خدمت ہوسکی کروں گا،مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زیادہ آمدن حاصل ہوا،بڑے ادارے ریلوے میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہیں۔