پنجاب

فیصل آباد میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود شہریوں نے بسنت منالی،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صنعتی شہر فیصل آباد میں شہریوں نے انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کردیا ،پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود شہریوں نے بسنت کا تہوار منا لیا ،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں دفعہ 144کے تحت پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود شہریوں نے چھتوں پر چڑھ کر بسنت منائی اور خوب پتنگ بازی کی۔ ننھے بچے کیمیکل ڈور ہاتھوں میں تھامے دن بھر گھروں کی چھتوں پر بلا خوف بو کاٹا کے نعرے بلند کرتے رہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پتنگ بازی پر لگا ئی گئی دفعہ 144 بھی کارگر ثابت نہ ہوئی۔اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ بھی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی رہی اور شہریوں کو پتنگ بازی سے نہ روک سکی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close