پنجاب

لاہور:مزارِ اقبال خاردارتاریں اور بیریئرز لگا کر لوگوں کیلئے بند

لاہور……بادشاہی مسجدلاہورکے پہلو میں مزارِ اقبال کوخاردارتاریں اور بیریئرز لگا کر لوگوں کیلئے بند کر دیا گیا ،وجہ اس کی یہ بتائی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات تھے، اس لئےایسا کرنا پڑا۔ 

مصورِپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال لاہورمیں بادشاہی مسجد کےپہلو میں ابدی نیند آرام فرما ہیں،عقیدت مندوں اور عام شہریوں کی فاتحہ خوانی کیلئےیہاں جوق درجوق حاضری معمول کی بات ہے۔

مزارپررینجرز کا چاق وچوبند دستہ سیکیورٹی فرائض کی ادائیگی پرتومامور ہے،تاہم مزارکوخاردار تاریں اور بیریئرز لگا کرعام لوگوں کےلئےبند کر دیا گیا ہے،رینجرز ذرائع کاکہناہےکہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیاگیاہے،جبکہ مزارپر سیکیورٹی بھی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close