پنجاب

علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سےنکالنے کا حکم

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےبیٹےعلی موسیٰ گیلانی کی درخواست کی سماعت لاہورہائی کورٹ میں ہوئی جس میں درخواست گزار علی موسیٰ گیلانی نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔

سماعت کے دوران علی موسیٰ گیلانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ چار برس سے بغیر کسی جواز کے علی موسیٰ گیلانی کا نام سے ایگزٹ کنٹرول میں شامل کیا گیا ہے۔

درخواست گزار علی موسیٰ گیلانی کے وکیل نےدلائل دیتے ہوئےکہا کہ چار برس تک کسی شہری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا ابھی کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دےدیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close