Featuredپنجاب

زیادتی و قتل کیس کے مجرم کو 3 بار پھانسی کا حکم

لاہور: عدالت نے بچوں سے زیادتی و قتل کیس کے مجرم سہیل شہزاد کو 3 بار پھانسی دینے کا حکم دے دیا۔

چونیا میں فیضان نامی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو ایک بار عمر قید اور 3 سال بار پھانسی دینے کا حکم دیا۔

مجرم سہیل شہزاد پر 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کا الزام ہے ایک کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مجرم کیخلاف دیگر3 بچوں سے زیادتی و قتل کیس کا ٹرائل جاری ہے۔

ملزم سہیل نے بتایا کہ اس نے اکیلے سارے قتل کیے، بچوں کو زیادتی اور قتل کے بعد گڑھے میں پھینک دیا کرتا تھا، جس کے بعد آوارہ جانور بچوں کے جسموں کو کھا لیتے تھے، حیوانیت جاگنے پر جو بچہ سامنے آتا تھا اسے نشانہ بنا لیتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close