پنجاب

قطری شہزادے حماد بن جاسم کو نایاب پرندے ’ہوبارا‘کے شکار کیلئے اجازت نامہ جاری کر دیا

حال میں قطری شہزادے کا تذکرہ سپریم کورٹ میں ہونے والی پاناما گیٹ کیس کی سماعت کے دوران بھی ہوا جب حکومت کی جانب سے ان کا خط عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔اپنے خط میں قطری شہزادے نے اپنے والد کے وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کے ساتھ کاروباری مراسم اور ان لندن فلیٹس کے حوالے سے تفصیلات بتائی تھیں جو پاناما گیٹ کیس کی سماعت کا بنیادی نقطہ ہے۔

پنجاب میں شکار کے موسم 2016-17کیلئے خصوصی اجازت نامنے جاری کیے گئے ہیں حالانکہ یہ پرندہ عالمی تحفظ کی فہرست میں شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق شہزادہ حماد کے شکار کے لیے جو علاقے مختص کیے گئے ہیں ان میں پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ شامل ہیں اور انہیں 10 روز میں 100 پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ جب خصوصی اجازت نامہ قطری شہزادے کو جاری کیا گیا ہو۔
قطری سفارتخانے کو بھیجے جانے والے خط (ڈی سی پی ، پی اینڈ آئی) –17 /19/6/2016 ایلوکیشن میں کہا گیا کہ : ’اسلامہ جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ اس بات کا اظہار کرتے ہوئے اعزاز محسوس کررہی ہے کہ حکومت پاکستان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ قطر کے سابق وزیر اعظم شہزادہ حماد بن جاسم بن جابر الثانی کو ہوبارا بسٹرڈ کے شکار کے سیزن 17-2016 کے لیے بھکر اور جھنگ کے اضلاع مختص کردیے جائیں‘۔وزارت خارجہ کے خط کے ساتھ شکار کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ پر مشتمل شکار کا موسم یکم نومبر کو شروع ہوگا اور 31 جنوری 2017 کو ختم ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close