لاہور: نیب میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایک بارپھر سوالات کاجواب دینے میں ناکام رہے۔
قومی احتساب بیورو میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف نیب کے پاس اثاثوں کی تفصیلات دیکھ کر حیران رہ گئے اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب دینے سے قاصررہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر نیب ٹیم کو سوالوں کے مناسب جواب نہیں دئیے اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب دینے سے قاصررہے جبکہ پارٹی فنڈ سے متعلق سوال کا جواب بھی شہباز شریف گول کر گئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے بیرون ملک کی 5مشکوک ٹرانزکشن کےحوالے سےپوچھا گیا اور ان کےسامنے فنانشل مانیٹرینگ یونٹ کی رپورٹ رکھی گئی۔
نیب نے سوال کیا کہ سلمان شہباز،حمزہ شہباز،نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کوکیا تحائف دیے، ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ کتنا عرصہ کیمپ آفس رہی، جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ رہائشگاہ عوام کےمفاداورمسائل کےحل کےآفس بنوائی تھی، خاندان کودیےگئےتحائف سےمتعلق دستاویزات دے چکا ہوں۔
نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی نیب پیشی پر سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا اور ٹیم نے شہباز شریف کو 6فٹ کے فاصلے پر بیٹھا کر سوالات پوچھے۔