پنجاب

خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے حکومت سے جواب طلب

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار خواجہ سرا وقار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سرا بھی دیگر شہریوں کی طرح ملک میں برابر کے شہری ہیں لیکن ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جارہا۔

درخواست میں کہا گیا کہ خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شمار کیا جاتا ہے نہ ہی قومی شناختی کارڈ کی سہولت میسر ہے۔ خواجہ سراؤں کی جنس کے متعلق کوئی خانہ بھی موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں پر عمرہ کی ادائیگی پر پابندی کے سبب مذہبی امور کی ادائیگی کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق خواجہ سراؤں کو درجہ دوئم کا شہری سمجھا جاتا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جانا معمول کی بات ہے جبکہ پولیس سارے معاملے کی پشت پناہی کرتی ہے۔ درخواست میں اپیل کی گئی کہ عدالت خواجہ سراؤں کو تشدد سے بچانے کے لیے حکومت کو مؤثر قانون سازی کا حکم دے۔

عدالت میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت خواجہ سراؤں کے بنیادی اور مذہبی حقوق کو بحال کرنے کے بھی احکامات جاری کرے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نادرا سمیت فریقین کو 7 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اس سے قبل بھی پشاور میں مردم شماری کے فارم میں خواجہ سراؤں کا خانہ شامل نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا تھا

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close