پنجاب

لاہور میں لمس یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالب علم کی لاش برآمد

لاہور: لاہور یونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا طالب علم ہاسٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے کا نتیجہ ہے۔ 

 لاہوریونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا طالب علم شاہ میر آصف باجوہ ہاسٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  شاہ میر کمرے میں ساکت حالت میں پڑا ہوا تھا جس پر اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طالب علم کی موت کی تصدیق کی۔

ٹھانہ ڈیفنس بی کے ایس ایچ او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ میر کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے میت کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کی درخواست دی تھی جس کے باعث اب میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

یونی ورسٹی انتظامیہ نے طالب علم کی موت پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔  شاہ میر باجوہ کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ لمس کے شعبہ اکاؤنٹنگ کے پانچویں سیمسٹر کا طالب علم تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close