پنجاب

جب سے سردیاں آئیں عمران خان سیاسی یتیم ہو گئے ،

الیکشن کمیشن کے باہرمیڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی اسمبلی کے سپیکر کے پاس بھی ثابت ہوئی اور الیکشن کمیشن میں بھی ثابت ہو گی ،چور جب پکڑا جاتا ہے تو اسے سزا ہونی چاہیے ،عمران خان جتنے مرضی وکیل بدلیں یاتاریخیں لیں ،وہ کیس سے نہیں بچ سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب کہتے ہیں اسمبلی کی بہت اہمیت ہے ،جب کشمیر کے ایشو پر اجلاس ہوا اور جب ترکی کے صدر اسمبلی میں تشریف لائے ،اس وقت اسمبلی کی اہمیت نہیں تھی ؟۔طلا ل چودھری نے کہا کہ عمران خان جب سیاسی یتیم ہوئے تو اہمیت اسمبلی کی اہمیت ہو گئی ،عمران خان کا اسمبلی میں واپس آنا تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف نے اسمبلی کو بھی ڈی چوک بنانے کی کوشش کی ،عمران خان نے عوامی اور عدالتی فورم سے شکست کھائی اور اب وہ اسمبلی کو سیاسی یا ذاتی جنگ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کل خورشید شاہ کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی پاناما لیکس کیس پر بات کرنا چاہتے تھے ،تحریک انصاف نے صرف اس لیے شور مچا کر کارروائی رکوائی کیونکہ سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں ان کی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کل تحریک انصاف کے اتنے لوگ اسمبلی کے اندر نہیں آئے جتنے اسمبلی کے بینک سے تنخواہ لینے کھڑے ہوئے تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close