Featuredپنجاب

جناح سمیت دیگربڑےاسپتالوں میں کورونا وارڈبندکردیےگئے

پنجاب حکومت کی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی پر سروسز، جناح اور دیگر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈ بند کر دیے گئے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سپریم کورٹ نے بھی سراہا ہے، سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو مؤثر قرار دیا ، معزز بینچ نے کہا کہ بزدار حکومت کے کورونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close