پنجاب

بجلی چوری کیخلاف آئیسکو کی کارروائیاں جاری، ،سیکڑوں مشکوک کنکشنز پکڑلیے

اسلام آباد : آئیسکو نے بجلی چوری کے خاتمے کےلیے بلا امتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے 1585 مشکوک کنکشنز پکڑلیے۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو کی بجلی چوری کے خاتمے کےلیے بلاامتیاز مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، آئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں دوران چیکنگ 1585 مشکوک بجلی کے کنکشنز پکڑے گئے ہیں جس میں سے 1521 میٹر سلوپائے گئے جبکہ 41 افراد براہ راست بجلی استعمال کررہے تھے۔

ترجمان آئیسکو نے کہا کہ پانچ میٹروں میں سوراخ جبکہ 18 کو ٹیمررڈ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی، متعلقہ صارفین کو 17 لاکھ سے زائد یونٹ چارج، تین کروڑ سے زائد جرمانے کیے گئے ہیں۔

آئیسکو چیف نے کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کےلیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close