Featuredپنجاب

پنجاب میں 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان

لاہور : پنجاب حکومت نے 15 ستمبر سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا تاہم پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کلاسیں شروع ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پاکستان میں پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستانی کی صوبائی و وفاقی حکومتوں نے بھی اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کردیا تھا تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے اور بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے کئی ماہ کی بندش کے بعد صوبے بھر میں اسکول کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ نویں، دسویں ،گیارہویں اور بارہویں جماعت 15 ستمبر سے شروع ہو گی۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت 22 ستمبر سے اور نرسری سے پانچویں جماعت تک کی کلاسیں 30 ستمبر سے شروع ہوں گی، اسکولوں میں ڈبل شفٹ نہیں ہوگی، متبادل دن کا شیڈول تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول فالو کریں گے۔

اسکولوں میں تدریسی عمل کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا جائے اور سماجی دوری کے ساتھ بچوں کو نشتوں پر بٹھایا جائے گا۔

یاد رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں 15 ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close