پنجاب

سیاست کی خاطر پاکستان کے مفاد کو قربان نہ کیا جائے، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کا مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ دھرنوں سے ترقی میں رکاوٹیں نہ ڈالا جائے، احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جبکہ صرف سیاست کی خاطر پاکستان کے مفاد کو قربان نہ کیا جائے۔

چشمہ تھری نیوکلیئر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ سے نجات کے لئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ دو ہزار اٹھارہ تک ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیں گے۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے، 2018 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائےگا،چشمہ پاور پلانٹس 600 میگاواٹ سے زائد سستی بجلی فراہم کررہے ہیں،یہ منصوبہ اس خطے میں ترقی کے ایک نئے سفر کا سنگ بنیاد ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں ان پر انتہائی تیز رفتاری سے کام ہورہا ہے۔ یقین ہے 2018 میں بجلی کی نہ صرف قلت دور ہوگی بلکہ بجلی سستی بھی ہوگی، جس سے ملکی معیشت مضبوط اور عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے توانائی کے بڑے منصوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس چیلنج کو قبول کرکے نئے منصوبوں پر کام کرے، جبکہ کے ٹو اور کے تھری منصوبے 2030 تک مکمل کرلیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھول رہی ہے، جبکہ سی پیک کی وجہ سے پاک چین دوستی مضبوط ہوئی ہے۔ پاکستان اور چین کو آہنی بھائی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی پہاڑوں سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے۔ چینی کمپنیاں پاکستان میں نیو کلیئر پاورپلانٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔

مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہا ہے، پاکستان کو دھرنوں اور احتجاج کی ضرورت نہیں،عوام پچھلی 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close