پنجاب

ملتان: بیوی نے خاوند پرتیزاب پھینک دیا

ملتان : ملتان میں بیوی نے خاوند پرتیزاب پھینک دیا ،تیزاب سے متاثرہ 23 سالہ رضوان کو ریسکیو 1122 اہلکاروں نے نشتراسپتال منتقل کردیا ہے ،پولیس کے مطابق دونوں کو تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے۔

ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی میں قرۃ العین نامی خاتون نے طلاق دینے کی رنجش پرسابق شوہر 23 سالہ رضوان کو انتقام کا نشانہ بنایا اور گھر میں داخل ہوکر تیزاب پھینک دیا۔

اطلاع ملنے پرریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تیزاب سے متاثرہ رضوان کو نشتراسپتال منتقل کرکے ملزمہ قرۃ العین کو گرفتار کرلیا ، اسپتال ذرائع کے مطابق تیزاب کی وجہ سے رضوان کا چہرہ بری طرح متاثر ہوگیا ہے اور اسکی حالت تشویشناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close