لاہور : پنجاب پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں کو روکنے کےلیے رائیونڈ جاتی امرا سیل کرنے کےلیے کنٹینر کھڑے دئیے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسے کے اعلان کے بعد سے پنجاب حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے جس کے باعث آئے روز اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
بااثر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جلسے کو ناکام بنانے کی غرض سے رائیونڈ جاتی امرا سیل کرنے کےلیے کنٹینر کھڑے کردئیے ہیں تاکہ جاتی امرا جانے والے راستوں کو سیل کیا جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاتی امرا کو سیل کیے جانے پر مسلم لیگ نواز کی جانب سے متبادل حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، جس کے تحت رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز آج رات کا کل جاتی امرا سے کسی اور جگہ منتقل ہوسکتی ہیں۔
جاتی امرا جانے والی سڑک پر کھڑے درجنوں کنٹینرز کی ویڈیو مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ بھی کی اور ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ ‘ہماری رہائش گاہ کو سیل کرنے کےلیے کنٹینرز رکھ دئیے گئے ہیں لیکن اب ہمارا عزم کم نہیں ہوگا’۔
Containers parked outside our residence in Jati Umra Raiwind but our resolve is unflinching. Insha’Allah. https://t.co/r7IB4elN8L
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 14, 2020
سلیکٹڈ وزیراعظم کے آمرانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے، ترجمان بلاول بھٹو تنبیہ
واضھ رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان نے پی ٹی آئی حکومت کو آمرانہ اقدامات برداشت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا سلیکٹڈ وزیراعظم ابھی سے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے گھبراگئے ہیں۔