پنجاب
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل
لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف اور شوگر کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے مولانا کی ناسازی طبیعت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا 3 دن بعد آپریشن ہونا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت نومبر میں بھی خراب ہوگئی تھی اور وہ کئی روز اسپتال میں داخل رہے تھے۔