پنجاب

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی رینجرزمیجر جنرل عمرفاروق برکی ، مشیرقومی سلامتی امورناصر جنجوعہ، کورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی، جنرل آفیسرکمانڈنگ 10 ڈویژن میجرجنرل سردارطارق سمیت چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ سیاسی وعسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج  سامنے آئے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، نیشنل ایکشن پلان پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، دہشت گردی اورفرقہ واریت کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close