پنجاب

فوجی افسران کا آرمی چیف سے ڈان لیکس پر سوالات، رانا ثنااللہ کے بیان پر شکوہ

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کھاریاں اور جہلم میں پارہ رینجرز کا دورہ کیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران فوجی افسران نے آرمی چیف سے ڈان لیکس اورراناثنااللہ کے فوجی عدالتوں سے متعلق بیان پر سوالات بھی کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کھاریاں اور جہلم میں پارہ رینجرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کا مشاہدہ کیا اور آرمی فائرنگ مقابلے کے اختتامی سیشن کا معائنہ بھی کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ  نے آپریشن ضرب عضب میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشن میں خدمات پر افسران کی خدمات کو سراہا اور ملک کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہدا اور جنگ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور ادارے کی عزت کے لیے ہمیں بے لوث خدمت انجام دینا ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close