پنجاب
وزیراعظم نواز شریف جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں لیکن پانامہ کی چوری نہیں چھپ سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ہی دہشتگردوں کیخلاف کھڑی ہے، ہمیں الزام لگانے کی ضرورت نہیں، نون لیگ کے وزراء ہی ایک دوسرے کے بارے میں دہشتگردوں کی سرپرستی سے متعلق حقائق بیان کرتے رہتے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی صفوں میں دہشتگرد اور فرقہ پرست موجود ہیں، چودھری نثار کالعدم اور فرقہ وارانہ تنظیموں میں فرق کی دلیلیں پیش کر کے انہیں بچانا چاہتے ہیں۔