پنجاب

ہم حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے

لاہور : احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی، ہم حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔

پی ڈی ایم تحریک حکومتی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوگی ، پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔

احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد سیاسی نظام کی کمزوری کو درست کرنا ہے۔ مستحکم سیاسی نظام قائم ہونے تک معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم کے کل کے اجلاس نے حکومتی ترجمانوں کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا۔ کل کے اجلاس کے بعد پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی۔ ہم حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ ہمارا مقصد 70 سال سے جاری غلط نظام تبدیل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک حکومتی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوگی۔ عمران خان کی سیاست کے پیچھے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں۔ نوازشریف کا کیس ہو تو ایک ماہ میں فیصلہ ہوتا ہے۔ عمران خان کے کیس میں 6،6 ماہ فیصلہ نہیں ہوتا۔ پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close