پنجاب

کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور پاناما لیکس سب سے بڑا اسکینڈل ہے، بلاول بھٹو

فیصل آباد: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شریف برادران ملک کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ہمارے 4 مطالبات مان لئے تو بچ نہیں پائیں گے۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور پاناما لیکس سب سے بڑا اسکینڈل ہے، شریف برادران ملک کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر اپوزیشن کا قانون پاس کر لیا تو بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کا دارومدار زراعت پر ہے لیکن ملکی زراعت کا شعبہ تباہ ہو رہا ہے، ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اورغریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، حکمران ملک کے اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپپا پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ لاہور سے فیصل آباد تک پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ثابت کردیا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی زندہ ہے، ہمیں اپنے نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کرنی ہے اور پورے ملک کو دکھانا ہے کہ غریبوں کے لیے بھی کوئی جماعت موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close